عسکری پارک کے کمرشل استعمال پر نوٹس جاری

عسکری پارک کے کمرشل استعمال پر نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے پرانی سبزی منڈی پر عسکری پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف دائر درخواست پر میونسپل کمشنر کراچی اور کمانڈر انجینئر کور فائیو کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل لارجر بینچ نے نوید احمد خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پارک میں غیرقانونی دکانیں بنا کر کاروبار کیا جارہا ہے، پارک انتظامیہ نے غیر قانونی شادی ہال قائم کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں