سماجی کارکن کے قتل کا ملزم گرفتار

سماجی کارکن کے قتل کا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں گزشتہ ہفتے کیبل آپریٹر اور سماجی کارکن فاروق علی خان کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق فارو ق علی خان المعروف فاروق قائم خانی کی لاش 9 جنوری کو گلستان جوہر میں نالے سے برآمد ہوئی تھی، فاروق کے اغوا کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں 6 جنوری کو درج کرایا گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سمیر بلوچ لاپتا کرکے قتل کیے گئے فاروق علی خان کا قریبی ساتھی اور سابق ڈرائیور رہا ہے، ملزم نے گھریلو معاملے پر فاروق کو قتل کیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے گاڑی چلاتے ہوئے فاروق کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے شواہد مٹانے کے لیے مقتول کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں