مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے الاآصف اسکوائر میں حیسکول پٹرول پمپ کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 50 سالہ شخص کی لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا۔ میمن گوٹھ کے علاقے میں ابراہیم شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں میں لاش کی اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 50 سالہ محمد یوسف ولد محمد حسین کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا۔

سچل کے علاقے میں کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت اللہ بخش کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا اور حرکت قلب بند ہونے کے باعث فوت ہوا ۔ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں کچرا کنڈی پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 73 سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت نسیم الحسن ولد قدیرالحسن کے نام سے کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں