کرم پورمیں ڈاکوئوں کا ناکہ لگاکر ٹرک ڈرائیور کا اغوا
کرم پور،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) کرم پور میں رات گئے ناکہ لگاکر 10 ڈاکو تھانہ ناپرکوٹ کی حدود لنجو لاڑو انڈس ہائی پر فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیور صادق لاشاری کو اغوا کرکے لے گئے۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے والی پولیس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا تاہم ڈاکو مغوی سمیت فرار ہوگئے ۔ پڈعیدن سے نمائندے کے مطابق کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافر جو رحیم یار خان سے ٹنڈوآدم جا رہا تھاکو پڈعیدن اور نوابشاہ کے درمیان رہزن نے مبینہ طور پر کوئی نشہ آور چیز کھلا کر 25 ہزار روپے ،موبائل فون، شناختی کارڈاور دیگر سامان سے محروم کردیا ،ٹرین میں موجود ایس ٹی اور ریلوے پولیس نے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا اور کچھ بتانے سے قاصر تھا تاہم کافی دیر کی کوشش کے بعد مسافر نے غنودگی کے عالم میں واقعے کی تفصیل بتائی۔
ریلوے پولیس کے مطابق ہم مسافر کو حیدرآباد میں اتارکر اس کا مکمل علاج کراکر واپس رحیم یار خان بھیج دیں گے ۔ڈگری پولیس اسٹیشن میں محلہ الہ آباد کالونی کے رہائشی رانجھو چوہان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ رات ہمارے گھر میں تین نامعلوم افراد داخل ہوئے اور ہمیں یرغمال بناکر گھر میں رکھے سونے چاندی کے زیورات، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ۔محراب پور سے نمائندے کے مطابق رسول آباد پولیس پوسٹ کی حدود گاؤں غلام اکبر لاشاری میں میر محمد لاشاری، فیض محمد لاشاری، امجد لاشاری اور پرویز لاشاری کی زمینوں سے نامعلوم چور 4 ٹرانسفارمر اتار کر ان سے کوائلیں لے گئے۔
واردات کے خلاف متاثرہ زمینداروں اور دیہایتوں نے رسول آباد کے مقام پر قومی شاہراہ پر احتجاج کرکے دھرنا دیا اور رسول آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا ۔ٹھاروشاہ شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض مین پوری گٹکے کی کھلے عام فروخت پر ٹھاروشاہ کے شہری اور سماجی رہنمائوں نے نیشنل پریس کلب ٹھاروشاہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاروشاہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چھوٹی بڑی دکانوں پر کھلے عام مین بوریاں اور گٹکے فروخت کیے جارہے ہیں۔
جس سے نوجوانوں کی زندگیان دائو پر لگ گئی ہیں اور نوجوان مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی آئی جی نوابشاہ اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔لکھی غلام شاہ تھانے کی حدود سکھر شکارپور قومی شاہراہ پر منگرانی لاڑو کے قریب5نامعلوم ڈاکو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ الہ یار کے کار سوار سردار کامران خان کندرانی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر65ہزار نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر ڈاکوؤں کے کھوج اٹھائے جو گاؤں دودو مہر کے قریب سم شاخ کے پاس پہنچ کر گم ہوگئے ۔
ادھر واقعے کا لکھی غلام شاہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈرائیور اغوا