ڈاکٹرمحمد اقبال چودھری کیلئے الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل

ڈاکٹرمحمد اقبال چودھری کیلئے الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو قازقستان میں سائنسی و تعلیمی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انٹرنیشنل ٹرکک اکیڈمی کی جانب سے الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل دیا گیا ہے۔

 آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل ٹرکک اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر درخن کیدر لی نے پروفیسر اقبال چودھری کو الفارابی انٹر نیشنل گولڈ میڈل اور سند عطا کی۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مرکز پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسر اقبال چودھری کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں