بحریہ کی مشقیں، ماہی گیروں کو آمد و رفت محدود کرنے کی ہدایت

بحریہ کی مشقیں، ماہی گیروں کو آمد و رفت محدود کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 9 فروری سے 14 فروری کے دوران پاک نیوی اور غیر ملکی فورسز کے درمیان کھلے سمندر میں امن مشقوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔

 اس دوران ماہی گیر اپنی لانچوں کی آمدورفت کو محدود کرنے کی کوشش کریں، کراچی چینل کوکلیئر رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں، ساحلی جزیروں کے اطراف کھڑی کی گئی لانچوں کی ترتیب کو درست رکھیں اور ہر لانچ پر سبز ہلالی پرچم لگانے کا بھرپور اہتمام کریں۔ ماہی گیروں کو لانچوں پر لگانے کے لیے سبز ہلالی پرچم فشر مینزکوآپریٹو سوسائٹی فراہم کرے گی۔ کراچی چینل اور کراچی فش ہاربر کو صاف ستھرا رکھیں، امن مشقوں کے دوران ماہی گیروں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی ریسکیو لانچ پیٹرولنگ جاری رکھے گی، ریسکیو لانچ پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کا عملہ ماہی گیروں کو رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیر کمیونٹی ہمیشہ وطن اور اپنی افواج سے لازوال محبت کرتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں