اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

 اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف  درخواست عدم پیروی پر خارج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔درخواست 2021 میں رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے توسط سے دائر کی گئی تھی ۔

عدالت کا کہناتھا کہ درخواست دائر کرنے کے بعد خرم شیر زمان اور ان کے وکیل پیش ہی نہیں ہوئے ،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کیے تھے ۔قبل ازیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،سندھ حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں