مرگی کے مریض معالج کے مشورے سے روزہ رکھیں،ڈاکٹر فوزیہ

 مرگی کے مریض معالج کے مشورے سے روزہ رکھیں،ڈاکٹر فوزیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مرگی کے مریضوں کی اکثریت پر روزہ اثرانداز نہیں ہوتا۔

مگر ان کیلئے تین احتیاطیں کرنا لازم ہے ،پہلی چیز مرگی کے مریض نیند پوری لینے کا خاص خیال رکھیں کیونکہ نیند پوری نہ ہونے سے دورے پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی واقع ہوجاتی ہے جو دورہ پڑنے کا دوسرا سبب بن سکتی ہے ،درجہ حرارت میں کمی بیشی جیسے ائرکنڈیشنڈ کے ٹھنڈے ماحول سے فوراًگرمی میں بار بارآنا جانا دورہ پڑنے کا تیسرا سبب بن سکتا ہے ، اس کے علاوہ جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو بھی مرگی کے مریضوں کو احتیاط کرنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرگی ایک قابل علاج بیماری ہے ، مرگی کے دوروں کا خوف اور ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی لاعلمی کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مرگی کے مریضوں کی اکثریت دورہ پڑنے کے چند منٹ کے علاوہ دوسرے لوگوں کی طرح بالکل نارمل ہوتی ہے ، مرگی کی کچھ دوائیں لیتے ہوئے روزہ نہیں رکھنا چاہئے ، اس لئے مرگی کے مریض روزہ رکھنے کے لئے اپنے معالج سے رجوع کریں، اگر دورے کنٹرول میں ہیں اوروہ روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو اوپر دی ہوئی تینوں ہدایات پر عمل کرکے ضرور روزہ رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں