جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص جاں بحق ،دکاندار زیرحراست

جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص جاں بحق ،دکاندار زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا کالونی میں جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے لیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او معراج انور نے بتایاکہ متوفی کی شناخت 70سالہ حسن علی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈالمیا کالونی کے رہائشی تھے۔

 انکا بیٹا ڈالمیا کالونی جمال سینٹر کے قریب پنکھا خراب ہونے کے باعث دکان پر لیکر گیا تھا جہاں کسی بات پر متوفی کے بیٹے اوردکاندار کے درمیان جھگڑا ہوگیا ،بیچ بچاؤ کے دوران حسن علی کو دھکا لگا تو وہ زمین پر گر پڑے اور انہیں دل کا دورہ پڑ گیا ،انہیں اسپتال لیکر جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئے ،ڈاکٹروں نے بھی وجہ موت دل کا دورہ بتائی ہے ،پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے لیا ، تاہم متوفی کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور دکاندار کو معاف کردیا جس کے بعد پولیس نے دکاندار کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں