گٹکے ،ماوے سے کینسر کے شکار مریضوں سے پوچھ گچھ کیلئے ٹیمیں تشکیل

گٹکے ،ماوے سے کینسر کے شکار مریضوں سے پوچھ گچھ کیلئے ٹیمیں تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گٹکے ، ماوے کے استعمال کے باعث کینسر کا مریض بننے والے افراد سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے ایس ایس پی ایس آئی یو کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

 اس سلسلے میں ڈی آئی جی سی آئی اے کی جانب سے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ٹیم میں ڈی ایس پی پیر محمد ناصر وائس چیئرمین جبکہ تین سب انسپکٹرز رینک کے افسران شامل ہیں۔ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق مذکورہ ٹیم کینسر وارڈ کا دورہ کرے گی اور ایسے مریض جو گٹکا ماوہ کھانے کے باعث کینسر کا شکار ہوئے ان سے ان تمام کیبن ، دکانوں اور گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دیگر نیٹ ورک سے متعلق معلومات لے گی ، اس تمام ڈیٹا کی روشنی میں کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی ۔ جنید شیخ نے مزید کہا کہ شہر میں سرکاری کیبلز چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے بھی ٹیم تشکیل دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں