مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا کے کارخانوں پر چھاپے ،4ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا کے کارخانوں پر چھاپے مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گھروں میں بنائے گئے ۔۔۔
مضر صحت ماوا گٹکا کے تین کارخانوں پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں گٹکا ماوا اور سامان برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈبے شاہ مزار امامیہ امام بارگاہ کے قریب کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں شہباز عرف مینڈا ولد محمد شفیع اور یاسر حسین ولد ناصر حسین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گلستان جوہر پولیس نے پہلوان گوٹھ میں گٹکا ماوا فروشوں کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان جبکہ اس کے فرار ساتھی کی فیصل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کرلیا گیا۔