سکھرمیں دو زخمی ڈاکواسلحے سمیت، حیدرآبادسے دو منشیات فروش گرفتار

سکھرمیں دو زخمی ڈاکواسلحے سمیت، حیدرآبادسے دو منشیات فروش گرفتار

سکھر،حیدرآباد(نمائندگان دنیا) ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کی حدود سعید آباد لنک روڈ کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو ابوبکر بندھانی کوزخمی حالت میں اسلحے اور گٹکے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔

 جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھاجبکہ تھانہ سائٹ کی حدود رنگ روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بلال بندھانی کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حیدرآباد میں پھلیلی پولیس نے لالو لاشاری کے قریب سے منشیات فروش چندو کو 300 گرام چرس سمیت،سائٹ پولیس نے دارالسلام گرائونڈ کے قریب سے منشیات فروش انور مگسی کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

منشیات فروش گرفتار 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں