کے فور کاچاربارافتتاح،مکمل اب تک نہ ہوا،حافظ نعیم

کے فور کاچاربارافتتاح،مکمل اب تک نہ ہوا،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے نام پر ایک بار پھر کراچی کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو کبھی کبھار کراچی کا خیال آتا ہے، وہ یہاں آکر افتتاح کرکے چلے جاتے ہیں، کے فور منصوبے کے افتتاح پر کہا گیا کہ یہ 2 سال میں مکمل کردیا جائے گا، یہ منصوبہ ایک بار پھر کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکا اور فراڈ ہے، ہمیں بتایا جائے کہ کے بی فیڈر سے کینجھر جھیل تک کوئی کام کیوں نہیں ہورہا، دریائے سندھ سے کراچی کے لیے پانی کا کوٹہ ایک فیصد واضح ہے، وفاقی حکومت میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شامل ہیں یہ جماعتیں بتائیں کہ دریائے سندھ سے مزید ایک فیصد پانی کا انتظام کیا یا نہیں، کے فور منصوبے کے 126 ارب روپے 2 سال پہلے کے تھے، آج سے 2 سال قبل ڈالر کی قیمت الگ تھی اور آج الگ ہے، پھر کیسے 126ارب روپے کی لاگت آئے گی، عمران خان نے بھی کے فور منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا، پھر کیوں مکمل نہیں ہوا، کے فور منصوبے کا افتتاح اب تک 4 بار ہوچکا لیکن آج تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 15 سال سے سندھ پر حکومت کررہی ہے، بلاول بھٹو بتائیں 8 ہزار ارب روپے سندھ کا ترقیاتی بجٹ کہاں خرچ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں