کورنگی یوسی 8 کے نو منتخب چیئرمین احمد رضا کا مختلف وارڈز کا دورہ

کورنگی یوسی 8 کے نو منتخب چیئرمین احمد رضا کا مختلف وارڈز کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی یوسی 8 سے پیپلز پارٹی کے منتخب چیئرمین احمد رضا نے کہا ہے کہ ان شااللہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔

اتوار کو یو سی 8 کے مختلف وارڈز کے دورے اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ بالکل درست ثابت ہوگا اور میئر کراچی 15 جون کو جیالا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اس دن سے وہ اپنی مدد آپ کے تحت عوامی خدمات میں مصروف ہیں، ہم نے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے حلف اٹھانے کا انتظار نہیں کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں