لانڈھی میں گھر میں گیس سلنڈرکا دھماکا، 2افراد زخمی

لانڈھی میں گھر میں گیس سلنڈرکا دھماکا، 2افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی لالہ آباد میں گھر کے اندر گیس کے سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں زخمیوں کی شناخت 50 سالہ جان عالم اور 42 سالہ عبدالعزیز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی، ماچس جلانے پر زور دار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، جبکہ ایک کمرے میں سوراخ ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی عبدالعزیز بچوں کو دینی تعلیم دیتا ہے جبکہ جان عالم پلمبر ہے، تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں