امام خمینی تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی

امام خمینی تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کی 34 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

 رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے عظیم انسان تھے، یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ وہ پرامن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے، اس وقت بھی امام خمینی کے جانشین سید علی خامنہ ای کی رہبری میں عالمی استعمار کے خلاف صف اول میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی نے صہیونیت اور عالمی سامراج کے ظلم و استحصال اور جبر و استبداد کے ہاتھوں ستائی ہوئی مظلوم انسانیت کو ذلت و بے بسی کی پستیوں سے نکال کر شرف انسانیت سے ہمکنار کر دیا اور یہ امر ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے کہ امام خمینی کی بھرپور نظریاتی جدوجہد نے استحصالی اور سامراجی قوتوں کے خلاف تیسری دنیا کی محروم اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو مزاحمت کا ایک نیا شعور ، ولولہ اور عزم عطا کیا، قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سمیت عالم اسلام پر ہونے والے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار اور متوجہ کرنا امام خمینی کا ہی خاصا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں