درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت

درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی۔

جمعرات کو جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رہائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات میں جارہی ہے ۔ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار وہاں کے رہائشی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار قریب دوسرے بلاک میں رہتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تو آپ کو کیا مسئلہ ہے ، آپ کو کیسے پتا غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ کیا آپ کو الہام ہوا کہ وہاں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پورشن بن رہے جو کہ غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں قانون بتائیں کہ کونسے قانون کے تحت یہ تعمیراتی کام غیر قانونی ہے ۔ کیا آپ محلے کے بڑے ہیں کہ آپ سے پوچھ کر لوگ تعمیرات کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں