مختلف علاقوں میں خلاف قانون تعمیرات منہدم وسربمہر

کراچی (آن لائن )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی ہدایت پرشہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو منہدم اور سربمہر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر 11-K، بلاک 02، پی ای سی ایچ ایس پر تیسری پینٹ ہاؤس کی تعمیرات اور پلاٹ نمبر 100، حیدرآباد کالونی پر چوتھی اور پانچویں منزل کی شیٹرنگ اور چھجے کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیا۔ فیڈرل بی ایریا ہی میں پلاٹ نمبر 992،بلاک نمبر 09 پر چوتھی منزل اور پلاٹ نمبر R-707، بلاک 02 پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی کالمز اور شیٹرنگ کو منہدم کردیا گیا۔ دریں اثناء ناظم آباد نمبر 03 پر پلاٹ نمبر7/1A، سب بلاک 3-B، پر چوتھی منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کردیا گیا۔مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پلاٹ نمبر 01،02 اور 03 سرائے کوارٹرزSR- 05 پر واقع غیر قانونی عمارت کو سربمہر کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 32، LR-08، لارنس کوارٹرز کے مالک کی جانب سے عدالت عالیہ کا حکم امتناع پیش کرنے پر غیر قانونی گیارہویں اور بارہویں منزل کے خلاف ایکشن کو مؤخر کردیا ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر 56-C/1، الریاض سی ایچ ایس پر غیر قانونی پانچویں منزل پر پینٹ ہاؤس کی پرانی تعمیرات میں مقیم مکینوں کے سبب کارروائی عمل میںنہیں لائی جاسکی۔