بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،سیکڑوں کنکشن منقطع

 بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،سیکڑوں کنکشن منقطع

ماتلی(نمائندہ دنیا)واپڈا کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف سٹی ون اور ٹو میں گرینڈ آپریشن کیا گیا،اس دوران 5 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے ۔۔

جب کہ نادہندگان سے 32 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرکے 5لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکیے گئے ۔اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر واپڈا ماتلی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایس ڈی او ماتلی بابر علی نے عملے اور پولیس نفری کے ہمراہ نظامانی محلے ،فضل آباد محلے ، سریوال کالونی، گل محمد کالونی اور دیگر علاقوں میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکڑوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے 5 افراد کے خلاف ماتلی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔نادہندگان سے 32 لاکھ روپے کے بقایاجات بھی وصول کیے گئے جبکہ 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایس ڈی او ماتلی نے 100 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔اس موقع پر ایس ڈی او ماتلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، 5 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہیں اور پولیس کو ان کے خلاف کارر وائی کرنے کے لیے بھی کہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں