حکومت مسائل حل کرے ،گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن
حیدر آباد(نمائندہ دُنیا)گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ لطیف آباد اور قاسم آباد کی مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے حیدرآباد کے قائم مقام صدر عثمان تھیبو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔
جس میں دونوں تعلقوں کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی صدر گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ضمیر خان اور جوائنٹ سیکریٹری نگہت عباس بھی موجود تھیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضمیر خان نے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ روا رکھے گئے حکومتی ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ دو بڑے صوبوں میں گزشتہ 15سال سے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس ودیگر ادائیگیاں کی جارہی ہیں مگر سندھ میں کسی ریٹائر ملازم کو ایسی ادائیگی نہیں کی گئی۔