ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کاآغاز

ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کاآغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت شہر بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کاآغاز کردیا گیا۔ صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت ہیڈآفس نیو ایم اے جناح روڈ پر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،الخدمت کمیونٹی سروسز کے ڈائریکٹر قاضی صدر الدین و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے 10روزہ اسپرے مہم شہر کے تمام ٹاؤنز میں شروع کی جارہی ہے ،اس دوران تمام یوسیز میں بلاتفریق ،رنگ و نسل اسپرے کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی بہتات اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں سرکاری اسپتالوں میں ایسی سہولیات میسر نہیں ہیں کہ لوگ وبائی امراض یا بیماری سے فوری نجات پاسکیں۔ ان کا کہناتھاکہ ہر سال صحت کی مد میں خطیر رقم مختص کی جاتی ہے لیکن کرپشن کے باعث اسپتالوں کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں