ریموٹ چابیوں سے گاڑیاں چوری کرنے والا گرفتار

ریموٹ چابیوں سے گاڑیاں چوری کرنے والا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی )اور ناظم آباد پولیس کی مشترکہ کا رروائی ،کمپیوٹر ڈیوائس کی مدد سے گاڑیوں کی ریموٹ چابیاں بنا کر نئی گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے تھانہ نبی بخش کے علاقے سے چوری شدہ کار کے علاوہ گاڑیوں کی چوری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات جس میں ڈیوائس جس سے Key less گاڑیوں کی ریموٹ چابی بناتے ہیں، مختلف گاڑیوں کے ریموٹ، لاک کھولنے والا راڈ، گاڑی کا شیشہ کھولنے والا پلاسٹک اور خاص طور پر تیار کیا گیا ائر پمپ جس سے دروازہ میں راڈ کے لئے خلا بناتے ہیں اور دیگر کنکشنز وغیرہ بر آمد ہوئے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کرم اللہ گلستان جوہر کا رہائشی اور تعلیم یافتہ ہے ۔ ملزم اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر کمپیوٹر ڈیوائس کے ذریعہ چابیاں بنا کر نئی گاڑیاں چوری کرتا اور نان کسٹم بنا کر فروخت کر دیتا تھا جبکہ چوری شدہ پرانی گاڑیوں کو اپنے استعمال میں رکھتے اور کچھ وارداتیں کرکے لاوارث چھوڑ دیتے تھے۔ ملزم اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا جس کی وجہ سے ملزم کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں