دودھ، پھل، سبزی ، گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم

دودھ، پھل، سبزی ، گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے ، دودھ کی موجودہ قیمت 180 روپے فی لٹرہے جبکہ دودھ 220 سے 230 روپے فی لٹرفروخت کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ڈیری اسٹیک ہولڈرز، کنزیومر سوسائٹی اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرز دودھ کی قیمت کے حوالے سے فائنڈنگ رپورٹ آج اجلاس میں پیش کریں گے ۔دوسری جانب کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے دودھ، پھل، سبزی ، گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں ، ایک دو روز میں تمام کمیٹیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں