مچھر کالونی میں مقابلے میں زخمی ہونے والاعادی مجرم نکلا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مچھر کالونی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم عادی مجرم نکلا۔ گرفتار ملزم زین العابدین عرف بلا نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کردیا گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل اقدام قتل، ڈکیتی و ناجائز اسلحہ جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔
ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس، فیروز آباد اور کھارادر میں 5 مقدمات درج ہیں۔