ایس ایچ اوز کی تعیناتی اور معطلی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی اور معطلی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ،اب ڈی آئی جی یا ایس ایس پی تھانیدار کو بغیر کسی معقول وجہ کے تبدیل نہیں کرے گا۔
ایس ایچ او کی نا اہلی یا شکایت اعلیٰ حکام ایڈیشنل آئی جی کراچی کو کریں گے بعد ازاں اسے ہٹایا جائے گا۔ ایس ایس پی ایس ایچ او کی تعیناتی کے لیے تین افسران کے نام زونل ڈی آئی جی کو تجویز کرے گا۔