دودھ،گوشت،پھل اورسبزیوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

دودھ،گوشت،پھل اورسبزیوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ، گوشت، پھل اور سبزیوں کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لٹررکھی گئی ہے اس کے علاوہ بکرے کے گوشت کی قیمت 1540 روپے ،گائے کی گوشت کی قیمت 635 روپے اور بچھیا کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت نہ ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں