ایجنٹس کو روکنے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ
کراچی (رپورٹ: عبدالرحمان فاروقی) کراچی میں تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں ایجنٹس کے ذریعے بھاری رقم کے عوض لائسنس بنانے والوں کیلئے بری خبر آگئی۔
ڈٰی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ عرفان بلوچ نے شہر میں قائم تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں جدید آرٹیفیشنل کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لائسنس برانچز میں میں نیا اور جدید آپریشن روم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر میں لائسنس برانچ کے عملے اور دفتری کارروائی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمرے سے نگرانی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کنا تھا کہ ناظم آباد،کورنگی، بلدیہ ٹاؤن سمیت تمام برانچز میں مجموعی طور 61 جدید کیمرے لگائے جائیں گے ۔ جدید کیمرے آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے جو کسی بھی غیر قانوی سرگرمی کا خود کار الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ جدید کیمرے لگانے کا مقصد عوام اور عملے کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے ۔ جبکہ ان کیمروں کی مدد سے شہریوں اور لائسنس برانچ عملے کی بات چیت بھی سنی جاسکے گی۔ ان کیمروں کی مدد سے شہریوں کے ساتھ عملے کا رویہ اور آپس میں ہونے والی بات چیت بھی سنی جا سکے گی۔ جبکہ برانچ کے اطراف میں موجود لوگوں کی آمد ورفت پر بھی نظر رکھی جاسکے گی۔ ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ان کیمروں کی مدد سے خاص طور پر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھی جاسکے گی۔ تمام برانچز میں نصب جدید کیمروں کی مانیٹرنگ کلفٹن لائسنس برانچ میں قائم مانیٹرنگ سیل سے کی جائے گی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں کیمروں کی سی سی ٹی وی کے ساتھ وائس ریکاڈنگ بھی سنی جاسکے گی ۔