غیرقانونی عمارت کوسرٹیفکیٹ جاری نہیں کرینگے ، وزیر بلدیات

غیرقانونی عمارت کوسرٹیفکیٹ جاری نہیں کرینگے ، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کہاکہ جن عمارتوں کو قانون سے ہٹ کر مکمل کیا گیا ان صورت سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے افسران پر الزامات لگانے والوں کے پاس شواہد ہیں۔۔

 تو وہ ضرور دیں لیکن کسی کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ 15 روز کے اندر ایس بی سی ایس میں قانونی تمام رکے ہوئے کام مکمل کئے جائیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد کے تمام جائز کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ آباد کے وفد کی صدارت سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہ جبکہ وفد میں چیئرمین آباد آصف سم سم، سفیان اڈایا، سابق چیئرمین الطاف تائی، سینئر وائس چیئرمین ابراہیم حبیب، ذیشان صدیقی، حنیف گوہر، مصطفٰی شیخانی، حسن بخشی، یونس لاکھانی اور دیگر شامل تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ منظور شیخ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو، ڈی جی کے ڈی اے ، ڈی جی ایم ڈی اے ، ڈی جی ایل ڈی اے ، سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان، ایم ڈی واٹر کارپوریشن و دیگر افسران موجود تھے ۔ مبین جمانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 15 روز کے اندر ایس بی سی ایس میں قانونی تمام رکے ہوئے کام مکمل کئے جائیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد کے تمام جائز کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں