بزدلانہ پالیسیوں سے ملک کا وقار مجروح ہورہا ہے ،حسین محنتی

بزدلانہ پالیسیوں سے ملک کا وقار مجروح ہورہا ہے ،حسین محنتی

کراچی(آئی این پی)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان امت کی امیدوں کی کرن ہے مگر حکمرانوں کی بزدلانہ ومفادپرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا عزت ووقار مجروح ہورہا ہے ۔۔

پہلی اسلامی ایٹمی طاقت اوردریا،گیس کوئلہ زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ہونے والے ملک کی پہچان آج دنیامیں ایک بھکاری ملک کی ہوگئی ہے ۔حماس نے جذبہ جہاد کو زندہ کیا ہے اورجہاد میں ہی زندگی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ حنفیہ سعودآباد ملیرمیں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے تحت منعقدہ تربیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔تربیت گاہ میں سندھ بھر سے ارکان وامیدواران شریک تھے ۔اس موقع پرامیرصوبہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں