ٹرین سے کٹ کر نوجوان،ٹریفک حادثے میں ڈرائیورچل بسا

 ٹرین سے کٹ کر نوجوان،ٹریفک حادثے میں ڈرائیورچل بسا

پڈعیدن،محراب پور(نمائندگان دنیا) پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کی پٹڑیاں عبور کرتے ہوئے نوجوان فرید ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

۔اطلاعات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب 350 کلو میٹر کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے کی پٹڑیاں عبور کرنے والا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس کے کانسٹبل گلبہار اور پی سی اختر علی راجپر نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شام لعل ولد کر مو لعل کے نام سے ہوئی ،جو کہ نواحی علاقے دریاخان مری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ محراب پور میں ٹریفک حادثے کے دوران ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔مورو تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر بنوں ہوٹل کے قریب ٹرک ٹھیک کرتے ہوئے ڈرائیور سعید اللہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہو گیا۔مورو پولیس کے مطابق ٹرک کوہاٹ سے کراچی جا رہا تھا کہ خراب ہونے پر ڈرائیور اسے ٹھیک کر رہا تھا ۔متوفی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ٹریفک حادثات

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں