مچھلی کے تالاب سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

مچھلی کے تالاب سے نوجوان  کی گولی لگی لاش برآمد

میہڑ(نمائندہ دنیا)میہڑبی سیکشن تھانے کی حدود میں گھاڑی روڈ کے علاقے میں مچھلی کے تالاب سے گولیوں لگی ہوئی نوجوان کی لاش برآمدہوئی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت نثار ببر ککڑ کے نام سے ہوئی ہے ۔لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں