روڈ کٹنگ صرف قانون کے مطابق ہونی چاہئے ،منظور شیخ

روڈ کٹنگ صرف قانون کے مطابق ہونی چاہئے ،منظور شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات سندھ منظور علی شیخ نے کہا ہے کہ تمام ٹاوئنز اور کراچی میٹرو پولیٹن کی حدود میں ہونے والی روڈ کٹنگ صرف اور صرف قانون کے مطابق ہونی چاہئے ، مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرہونے والی روڈ کٹنگ غیر قانونی تصور کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام کنٹونمنٹ بورڈز جن کی حدود میں محکمہ بلدیات سندھ نے ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں، تیار شدہ منصوبہ جات بشمول انڈر پاسز کی دیکھ بھال کا کام خود سر انجام دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں