غیرقانونی پارکنگ معاملے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

غیرقانونی پارکنگ معاملے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پارکنگ کے معاملے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ پارکنگ جتنا اہم معاملہ ہے درخواست گزار اتنی تیاری نہیں کر رہے ۔

جسٹس ندیم اختر نے غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار نے شہر کی غیر قانونی پارکنگ کی فہرست عدالت میں جمع کرائی اور موقف پیش کیا کہ 33 مقامات پر غیر قانونی پارکنگ اور زائد فیس وصول کی جارہی ہے ، ٹریفک پولیس کے 10 سے زائد ایس آوز اس میں ملوث ہیں، ٹریفک پولیس عدالت سے حقائق چھپا رہی ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے ، رواں سال غیر قانونی پارکنگ میں ملوث 43 افراد پر مقدمات درج کئے اور 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 49 ہزار سے زائد افراد کے غیر قانونی پارکنگ پر چالان کئے گئے اور 24 لاکھ 53 ہزار سے زائد کی رقم کے جرمانے عائد کئے گئے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارکنگ جتنا اہم معاملہ ہے درخواست گزار اتنی تیاری نہیں کر رہے ، ہو سکتا ہے اس کیس میں عدالتی معاون بھی مقررکریں، یہ معاملہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی ہے ،درخواست میں اس پر توجہ نہیں دی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتا سکتے ہیں آپ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق کیوں نہیں بنایا، کیا کوئی خاص وجہ ہے ۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ مہلت دیں کنٹونمنٹ کو بھی درخواست میں شامل کرلیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں