بچوں کے گردہ و مثانہ کی جدید سرجری پر ایس آئی یو ٹی کی ستائش

بچوں کے گردہ و مثانہ کی جدید سرجری پر ایس آئی یو ٹی کی ستائش

کراچی (این این آئی) بچوں میں گردہ و مثانہ کے پیدائشی مسائل کی سرجری کے حوالے سے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی) میں چارروزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

اس کانفرنس کا اہتمام مشترکہ طور پر ایس آئی یو ٹی نے ایشیا پیسیفک کی ایک طبی تنظیم (اے پی اے پی یو)کے باہمی اشتراک سے کیا ہے ۔ کانفرنس کے اختتامی روز پیڈیاٹرک یورولوجی کے مندوبین نے ایس آئی یو ٹی کی ان طبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو اس نے بچوں کے گردہ و مثانہ کی یماریوں کے سلسلہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک شعبہ قائم کیا ۔ کانفرنس میں تقریبا تین سو پیڈیاٹرک یورولوجسٹ ، جن میں چالیس ممتاز بین الاقوامی ماہرین بھی شامل تھے ۔کانفرنس کے دو دن آپریشن تھیٹر سے براہ راست سرجری دکھانے کے لیے وقف کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں