بچت بازار کی اجازت منسوخ کرنے کانوٹیفکیشن معطل

بچت بازار کی اجازت منسوخ کرنے کانوٹیفکیشن معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بختاور ٹاور کلفٹن کے قریب بچت بازار کی اجازت منسوخ کرنے کانوٹیفکیشن معطل کردیاہے ۔کے ایم سی نے بچت بازار کااجازت نامہ منسوخ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔

جس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی گئی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو بچت بازار لگانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اور دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیاہے ۔درخواست گزارکے وکیل سعد خانزادہ نے موقف اپنایاکہ 9اکتوبر اور 23 اکتوبر کو کے ایم سی نے بچت بازار لگانے کی اجازت دی تھی لیکن پھر اچانک 20 نومبر کو اجازت نامہ منسوخ کردیاگیا۔کے ایم سی اور سٹی وارڈن کی مداخلت کے بعد بچت بازار لگانے سے روک دیا گیا ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کو 2 سال سے بچت بازار لگایا جارہا ہے ،جہاں 500 مختلف اسٹالز کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کے شہری شاپنگ کرتے ہیں۔ کے ایم سی اور دیگر کو کارروائی سے روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں