محدودسائل میں بلدیاتی مسائل حل کررہے ہیں ،حافظ نعیم

محدودسائل میں بلدیاتی مسائل حل کررہے ہیں ،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پینے کے صاف پانی و سیوریج کی صورتحال شہر کے بڑے مسائل ہیں لیکن یہ معاملات ٹاؤن کی عملداری میں نہیں آتے ،ان کا تعلق براہ راست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے ہے ۔۔

جو کے ایم سی اور قبضہ میئرکی عملداری میں آتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ٹاؤن چیئر مین و یوسی چیئر مین اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کراچی کے عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ٹاؤن چیئر مین کو اختیارات ملے تقریباً ڈیڑھ ماہ ہوگئے لیکن عبوری مدت کے خاتمے کے بعد یوسیز کی سطح تک اختیارات تاحال منتقل نہیں ہوئے ،یوسیز چیئر مینوں کو اپنے دستخط سے فنڈ نکالنے کے اختیارات نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے بلدیاتی مسائل کے حل، جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی طور پر درپیش مشکلات اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گلشن ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، نئی کراچی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا دورہ اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ جتنے بھی مالی و انتظامی اختیارات و وسائل دستیاب ہیں ان کے ساتھ بھرپور منصوبہ بندی سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں