گورنرسے سینئرآفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکاکی ملاقات

گورنرسے سینئرآفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکاکی ملاقات

کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سینئر آفیسرز لیڈر شپ کورس کے شرکانے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے کے لئے اس طرح کے کورسز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔

مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیتی عمل جاری رہنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، متضاد معاشی پالیسیوں اور خراب معاشی نظم و ضبط کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اور اب ان معاشی حالات کو ہم سب کوہی مل کر ٹھیک کرنا ہے ۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 9مئی کے واقعات قومی سلامتی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں