پی ایس کیو سی اے کے شعبوں کو متحرک ہونے کی ہدایت

پی ایس کیو سی اے کے شعبوں کو متحرک ہونے کی ہدایت

کراچی(سٹی ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )عصمت گل خٹک نے بدھ کو کراچی کے پی ایس کیو سی اے کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

 ان کے ہمراہ سینئر افسران جمیل احمد شیخ، سیکرٹری، علی بخش سومرو، ڈائریکٹر امپورٹ اور ایکسپورٹ، خالد احمد بابلانی، ڈائریکٹر فنانس، محمد اشرف پالاری، ڈائریکٹر کنفارمٹی ایسیسمنٹ ساؤتھ، نور احمد جمالی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا اور دیگر شامل تھے ۔اس دورے کے دوران عصمت گل خٹک نے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسٹینڈرڈز اور کوالٹی کلچر کو فروغ دینے کے لئے مصروف ہیں، اور پی ایس کیو سی اے اس اہم کردار ادا کرتی ہے اس ضمن میں عوام کو آگاہی کی اہمیت اور مینوفیکچررز کو بھی کوالٹی پروڈکشن کے لئے پابند کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ عصمت گل نے پی ایس کیو سی اے کی لازمی کردار ادا کرنے کے لئے تمام شعبوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور معیار کو برقرار رکھنے اور ملک بھر کے صارفین کو عالی معیار کی اشیائکی فراہمی پر زور دیا۔پی ایس کیو سی اے پاکستان میں معیار کو برقرار رکھنے اور صارفین کو عالی معیار کی اشیاء فراہم کرنے میں اہم ہے ۔ اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان اسٹینڈرڈز کی ٹیم کو کوالٹی پروڈکٹس ہرجگہ فراہمی پر زور دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں