واٹرکارپوریشن کو 40 جیٹنگ اور سکشن مشینیں فراہم کردی گئیں

واٹرکارپوریشن کو 40 جیٹنگ اور سکشن مشینیں فراہم کردی گئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت، عالمی بینک اور کراچی واٹر سیوریج سروسز امپرومنٹ کے مشترکہ تعاون سے 90 کروڑ 10 لاکھ روپے (901 ملین) کی لاگت سے تیار کی گئی 40 جیٹنگ اور۔۔۔

 سکشن مشینیں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین کے حوالے کردی گئیں۔جیٹنگ اور سکشن مشینوں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، ہم سب کو کراچی میں بہتری لاتی ہے اور بہتری تب ہی ممکن ہوگی جب ہم سب اپنا حصہ ڈالیں گے آج ایک بار پھر میں شہر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اپنے شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے آنے سے شہر میں نکاسی آب کا نظام کافی بہتر ہو جائے گا، فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے فیز میں 14 جیٹنگ، 14 سکشن مشینیں، 10 مشترکہ جیٹنگ اور سکشن مشینیں سمیت 2 موبائل ورکشاپ گاڑیاں واٹر کارپوریشن کے سسٹم میں شامل ہوگئی ہیں، انکا کہنا تھا واٹر کارپوریشن فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کا آغاز کرنے جارہا ہے فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کے تحت تمام سکشن اور جیٹنگ مشینوں میں ٹریک سسٹم نصب کیے جائیں گے ، ٹریک سسٹم نصب کرنے سے صارفین کو پتا چل سکے گا کہ سکشن اور جیٹنگ مشینیں کس مقام پر موجود ہے اور کہاں پر کام کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں