اسرائیل کا سفارتی وتجارتی بائیکاٹ کیا جائے،حسین محنتی

 اسرائیل کا سفارتی وتجارتی بائیکاٹ کیا جائے،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سلامتی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی ۔۔۔

قرارداد ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ویٹو کردینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمنی اور مغرب کا دہرا معیار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان ممالک اسرائیل کا سفارتی وتجارتی بائیکاٹ کریں۔ ذمہ داران سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مسائل کے دلدل سے نکالنے کا واحد حل دیانتدار قیادت ہے ۔ پیپلزپارٹی نے 15 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ میں لوٹ مار کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔سندھ میں کرپشن ایک ناسور بن چکا ہے ، جس نے ہر شعبہ زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا۔سندھ کے شہر کھنڈرات اور عوام غربت و افلاس کا شکار ہیں، کراچی سمیت پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے ۔جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے ۔صہیونی ریاست نے غزہ میں ظلم و درندگی کی انتہاکردی ہے ، دوماہ کی جنگ کے دوران 18 ہزار افراد شہید جس میں 7112 بچے شامل ہیں جبکہ46 ہزار سے زائد زخمی، 7600 افراد لاپتہ ہوگئے ۔حماس کے مجاہدین اور فلسطینی عوام نے ایمان و جہاد کی تاریخ رقم کردی ہے ۔صوبائی امیر نے 8 فروری کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ ذاتی کاموں پر دعوت دین کو ترجیح اول دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں