جج کے بیٹے کے قتل میں دوست ملوث نکلا،رپورٹ تیار

جج کے بیٹے کے قتل میں دوست ملوث نکلا،رپورٹ تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز فائیومیں واقع بنگلہ نمبر4/18 میں 8 فرروی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جواں سال بیٹے علی کریو اس کے دوست ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے دانیال میر بحر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو گرفتار ملزم دانیال نے اپنی دوست شازیہ کو گھر بلوایا ہوا تھا، گھر میں دانیال کا دوست علی کریو، قاسم علی اور ان کا بھائی احمر نذیر بھی موجود تھے ۔ ملزم دانیال اپنی دوست شازیہ کے کہنے پر اس کے لیے دو برگر اور کولڈ ڈرنک آرڈر کردی تھی لیکن جب ان کا ملازم آرڈر لے کر آرہا تھا تو مقتول علی کیریو نے اسے آرڈر لے لیا اور احمر کے کمرے میں جاکر ایک برگر آدھا کھا لیا۔دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ روم سے اپنی رائفل لے کر آیا اور تلخ کلامی کے بعد علی کریو پر فائرنگ کر دی جس سے علی کریو سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔جس کے بعد دانیال اور ان کا بھائی احمر علی کریو کے کزن کی گاڑی میں اسپتال لے کر پہنچے تو علی کریو دم توڑچکا تھا۔خیال رہے کہ ملزم دانیال نذیر میر بحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیرسماعت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں