گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ

گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محمود آباد سے 17 سال کی لڑکی لاپتا ہوگئی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

لڑکی کی والدہ نابینا ، والد وفات پا چکے ہیں۔ بھائی کا کہنا ہے کہ بہن گھر سے کوچنگ سینٹر کیلئے نکلی تھی، دوپہر 2 بجے بہن کو لینے گیا تو بتایا گیا کہ وہ  چلی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں