موٹر سائیکل کی چوری،سامان کی خریدوفروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

موٹر سائیکل کی چوری،سامان کی خریدوفروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی ویئیکل لفٹنگ سیل کراچی کی سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کے پارٹس خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی،مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ 5 چور اور کباڑی ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ملزمان سے مختلف علاقوں سے چھینی / چوری کی گئی چار مو ٹر سائیکلیں اور متعدد مو ٹر سائیکلوں کے کھلے ہو ئے پارٹس بر آمد کرلیے گئے ۔گرفتار شدہ مو ٹر سائیکل چور اور کباڑی ملزمان اپنے ہی گودام میں سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں کھولتے ہیں اور پارٹس شیر شاہ کباڑ ما رکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور نشہ کے عادی ہیں کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی / چوری کی گئی مو ٹر سائیکلوں کو نشہ کے عوض ساکران بلوچستان میں فروخت کر تے ہیں۔گرفتار شدہ ملزمان کا کوئی سابقہ ریکارڈ مو جود نہیں ہے ۔ملزمان کی شناخت غلام اکبر عرف ارباب،خادم حسین اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں