متحدہ لیبر ڈویژن کے تحت تقریب کاانعقاد

متحدہ لیبر ڈویژن کے  تحت تقریب کاانعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویثرن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں لیبر ڈویثرن عبد الحسیب نے کہا کہ جوقومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ تاریک راہوں میں گم ہو جاتی ہیں ۔ شکاگو کے مزدوروں نے ثابت کر دیا اگر حق لینا ہے تو ملکر جدوجہد کرنی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں