کرغستان کے اعزازی قونصل جنرل کابزنس سینٹر کا دورہ

کرغستان کے اعزازی قونصل جنرل کابزنس سینٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )کرغستان کے اعزازی قونصل جنرل مہر کاشف یونس نے اپنے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ کیا۔۔۔

اس موقع پر انہوں نے ایک ہی چھت تلے 30صنعتی شعبوں کی مصنوعات کی نمائش کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے جی ،بی،سی کے ویژن کو خوب سراہا،کرغستان کے اعزازی قونصل جنرل مہر کاشف یونس نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرغستان سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے ،پاکستانی کمپنیز کرغستان میں سرمایہ کاری کر کے پورے سینٹرل ایشیا میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر سکتی ہیں ، پاکستان اور کرغستان کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تجارتی روابط کو بڑھایا جائے اس حوالے سے بہت جلد لاہور میں پاک کرغس انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں پر دونوں ممالک سے صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ہم گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد کو بھی اس فورم میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ، گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے چیئرمین احمد اکرام لون نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایشیا گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کے لیے اہم منڈی ہے ہم کرغس قونصلیٹ لاہور کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں