گندم ، آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری مصنوعات کی من مانی قیمتیں

گندم ، آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری مصنوعات کی من مانی قیمتیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود بیکری مالکان کا آٹے اور میدے سے بنی اشیا کی قیمتوں میں کمی سے انکار ، ڈبل روٹی ،بن، بسکٹ بنانے والی کمپنیوں ،مقامی بیکریوں کی لوٹ مار جاری۔۔۔

روٹی کی قیمت کمی کروانے والی حکومت بیکری مالکان کے سامنے بے بس ہوگئی ۔گزشتہ ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے باعث بیکری مالکان نے بھی آٹے اور میدے سے بنی اشیا کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا۔گزشتہ سال40روپے میں فروخت ہونے والی ڈبل روٹی کی قیمت90روپے ،80روپے والی 170 جبکہ 110والی فیملی پیکنگ 240روپے تک جاپہنچی۔ حالیہ دنوں میں آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری مالکان نے ڈبل روٹی اور دیگر مذکورہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا ۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابر کھرانہ کا کہنا ہے کہ بیکری مالکان کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بیکریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہریوں کو خود ساختہ مسلط کردہ مہنگائی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں