ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد سے اسلم سموں ودیگر کی ملاقات

ڈپٹی میئرکراچی سلمان مراد سے اسلم سموں ودیگر کی ملاقات

کراچی (آئی این پی)پیپلزلیبربیوروکراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے یوسی چیئرمین حاجی عبدالمجید کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مختلف حل طلب امورومسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے ، کوشش ہے کہ عوام کا جائز حق ان کی دہلیز پر فراہم کیاجائے ۔اس موقع پر انہوں نے اسلم سموں کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں