میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں پر اظہار تشویش

میٹرک امتحانات میں بے  قاعدگیوں پر اظہار تشویش

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات میں پائی جانے والی شدید بے قاعدگیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

کہا کہ ہزاروں طلبا و طالبات ایڈمٹ کارڈ وقت پر نہ ملنے کے سبب پیپر دینے سے محروم رہ گئے ہیں، امتحانی مراکز میں نہ پینے کا پانی موجود ہے اور نہ ہی تحفظ کا کوئی مناسب انتظام ہے ، نقل مافیا اپنے عروج پر نظر آئی بیرونی مداخلت روکنے میں انتظامیہ ناکام نظر آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں