ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کریں۔۔

 موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم 200فیصد اضافہ کیا جائے۔ فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکرٹری اشرف انصاری، ملک رمضان نے کہا برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں