شہدا کی یادگاروں پر حملے ملک دشمنی کاواضح ثبوت ،ڈپٹی میئر

 شہدا کی یادگاروں پر حملے ملک دشمنی کاواضح ثبوت ،ڈپٹی میئر

کراچی (این این آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ انتہاپسند گروہ نے اس موقع پر شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،انتہاپسند گروہ کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں اور حساس مقامات پر حملے ملک دشمنی کاواضح ثبوت ہیں، انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے پیروکاروں نے دہشت گردی کی، سرکاری و نجی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں